مرکز حکومت نے بین ریاستی کونسل اور اس کی اسٹینڈنگ کمیٹی کی آج تشکیل نوکردی۔
وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں قائم بین ریاستی کونسل میں چھ مرکزی
وزرا تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وزرائے اعلی اور
ایڈمنسٹریٹر رکن
بنائے گئے ہیں جب کہ دس مرکزی وزیروں کو اس کے مستقل مدعو
اراکین کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کو اسٹینڈنگ کمیٹی کا چیئرمین مقرر
کرنے کے ساتھ ہی چار مرکزی وزیروں اور سات ریاستوں کے وزرائے اعلی کو اس کا
رکن بنایا گیا ہے۔